Tag: Sura 6 Ayat 101 Urdu
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Muhammad Hussain Najafi
وہ آسمانوں اور زمین کا موجد ہے اس کے لئے اولاد کیونکر ہو سکتی ہے حالانکہ اس کی کوئی بیوی ہی نہیں ہے۔ اور اسی نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے۔
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Muhammad Junagarhi
وه آسمانوں اور زمین کا موجد ہے، اللہ تعالیٰ کے اوﻻد کہاں ہوسکتی ہے حاﻻنکہ اس کے کوئی بیوی تو ہے نہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو پیدا کیا اور وه ہر چیز کو خوب جانتا ہے
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Syed Zeeshan Haider Jawadi
وہ زمین و آسمان کا ایجاد کرنے والا ہے -اس کے اولاد کس طرح ہوسکتی ہے اس کی تو کوئی بیوی بھی نہیں ہے اور وہ ہر شے کا خالق ہے اور ہرچیز کا جاننے والا ہے
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Tahir ul Qadri
وہی آسمانوں اور زمینوں کا مُوجِد ہے، بھلا اس کی اولاد کیونکر ہو سکتی ہے حالانکہ اس کی بیوی (ہی) نہیں ہے، اور اسی نے ہر چیز کو پیدا فرمایا ہے اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے،
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Ahmed Ali
آسمانوں اور زمین کو از سر نو پیدا کرنے والا ہے اس کا بیٹا کیوں کر ہو سکتا ہے حالانکہ اس کی کوئی بیوی نہیں اور اس نے ہر چیز کو بنایاہے اور وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Ahmed Raza Khan
بے کسی نمو نہ کے آسمانوں اور زمین کا بنانے والا، اسکے بچہ کہاں سے ہو حالانکہ اس کی عورت نہیں اور اس نے ہر چیز پیدا کی اور وہ سب کچھ جانتا ہے،
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Abul A’ala Maududi
وہ تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے اس کا کوئی بیٹا کیسے ہوسکتا ہے جبکہ کوئی اس کی شریک زندگی ہی نہیں ہے اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Fateh Muhammad Jalandhry
(وہی) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (ہے) ۔ اس کے اولاد کہاں سے ہو جب کہ اس کی بیوی ہی نہیں۔ اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ اور وہ ہر چیز سے باخبر ہے
Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Muhammad Ameen
January 4, 2019
Muhammad Ameen, Urdu Translation
Comments Off on Sura 6 الأنعام Ayat 101 Translation Muhammad Ameen
ameen
“اللہ اس ساری کائنات کا مؤجد ہے- اس کے شایان شان ہی نہیں، وہ اس شئے کا سزاوار ہی نہیں ہوسکتا کہ اس کا کوئی بیٹا ہو، یا اس کی کوئی مؤنث ساتھی ہو- حقیقت یہ ہے کہ وہ ہر شئے کا خالق ہے، اس کا ہر علم کائنات کی ہر شئے پر محیط ہے“
Muhammad AmeenSura 6 Ayat 101Sura 6 Ayat 101 Urdu