Tag: Sura 2 Ayat 33 Urdu


Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Muhammad Hussain Najafi

April 7, 2017

Muhammad Hussain Najafi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Muhammad Hussain Najafi


فرمایا: اے آدم تم ان کو ان کے نام بتاؤ۔ تو جب آدم نے ان (فرشتوں) کو ان کے نام بتا دیئے تو خدا نے فرمایا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کے سب مخفی رازوں کو جانتا ہوں اور وہ بھی جانتا ہوں جو تم ظاہر کر رہے ہو اور وہ بھی جو تم (اندرونِ دل) چھپائے ہوئے تھے۔


Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Muhammad Junagarhi

April 6, 2017

Muhammad Junagarhi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Muhammad Junagarhi


اللہ تعالیٰ نے (حضرت) آدم ﴿علیہ السلام﴾ سے فرمایا تم ان کے نام بتا دو۔ جب انہوں نے بتا دیئے تو فرمایا کہ کیا میں نے تمہیں (پہلے ہی) نہ کہا تھا کہ زمین اور آسمانوں کا غیب میں ہی جانتا ہوں اور میرے علم میں ہے جو تم ﻇاہر کر رہے ہو اور جو تم چھپاتے تھے


Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Syed Zeeshan Haider Jawadi

April 6, 2017

Syed Zeeshan Haider Jawadi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Syed Zeeshan Haider Jawadi


ارشاد ہوا کہ آدم علیھ السّلام اب تم انہیں باخبر کردو. تو جب آدم علیھ السّلام نے باخبر کردیا تو خدا نے فرمایا کہمیں نے تم سے نہ کہا تھا کہ میں آسمان و زمین کے غیب کو جانتا ہوں اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو یا چھپاتے ہو سب کو جانتا ہوں


Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Tahir ul Qadri

April 4, 2017

Tahir ul Qadri, Urdu Translation

Comments Off on Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Tahir ul Qadri


اللہ نے فرمایا: اے آدم! (اب تم) انہیں ان اشیاء کے ناموں سے آگاہ کرو، پس جب آدم (علیہ السلام) نے انہیں ان اشیاء کے ناموں سے آگاہ کیا تو (اللہ نے) فرمایا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی (سب) مخفی حقیقتوں کو جانتا ہوں، اور وہ بھی جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو،


Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Ahmed Ali

April 2, 2017

Ahmed Ali, Urdu Translation

Comments Off on Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Ahmed Ali


فرمایا اے آدم ان چیزو ں کے نام بتا دو پھر جب آدم نے انہیں ان کے نام بتا دیئے فرمایا کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزیں جانتا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہوں


Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Ahmed Raza Khan

April 2, 2017

Ahmed Raza Khan, Urdu Translation

Comments Off on Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Ahmed Raza Khan


فرمایا اے آدم بتادے انہیں سب (اشیاء کے) نام جب اس نے (یعنی آدم نے) انہیں سب کے نام بتادیئے فرمایا میں نہ کہتا تھا کہ میں جانتا ہوں آسمانوں اور زمین کی سب چھپی چیزیں اور میں جانتا ہوں جو کچھ تم ظاہر کرتے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو –


Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Abul A’ala Maududi

March 29, 2017

Abul A'ala Maududi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 2 البقرة Ayat 33 Translation Abul A’ala Maududi


پھر اللہ نے آدمؑ سے کہا: “تم اِنہیں اِن چیزوں کے نام بتاؤ” جب اس نے ان کو اُن سب کے نام بتا دیے، تو اللہ نے فرمایا: “میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی وہ ساری حقیقتیں جانتا ہوں جو تم سے مخفی ہیں، جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو، وہ بھی مجھے معلوم ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو، اسے بھی میں جانتا ہوں”


Sura 2 البقرة Ayat 33 Fateh Muhammad Jalandhry

March 28, 2017

Fateh Muhammad Jalandhry, Urdu Translation

Comments Off on Sura 2 البقرة Ayat 33 Fateh Muhammad Jalandhry


(تب) خدا نے (آدم کو) حکم دیا کہ آدم! تم ان کو ان (چیزوں) کے نام بتاؤ۔ جب انہوں نے ان کو ان کے نام بتائے تو (فرشتوں سے) فرمایا کیوں میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی (سب) پوشیدہ باتیں جاتنا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو (سب) مجھ کو معلوم ہے