Tag: Sura 18 Ayat 77 Urdu


Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Muhammad Hussain Najafi

April 7, 2017

Muhammad Hussain Najafi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Muhammad Hussain Najafi


اس کے بعد وہ دونوں آگے چلے یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔ مگر انہوں نے ان کی مہمانداری کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر ان دونوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گرا چاہتی تھی۔ تو خضر (ع) نے اسے (بنا کر) سیدھا کھڑا کر دیا۔ (اس پر) موسیٰ (ع) نے کہا اگر آپ چاہتے تو اس کام کی (ان لوگوں سے) کچھ اجرت ہی لے لیتے۔


Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Muhammad Junagarhi

April 6, 2017

Muhammad Junagarhi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Muhammad Junagarhi


پھر دونوں چلے ایک گاؤں والوں کے پاس آکر ان سے کھانا طلب کیا تو انہوں نے ان کی مہمانداری سے صاف انکار کر دیا، دونوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گراہی چاہتی تھی، اس نے اسے ٹھیک اور درست کر دیا، موسیٰ (علیہ السلام) کہنے لگے اگر آپ چاہتے تو اس پر اجرت لے لیتے


Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Syed Zeeshan Haider Jawadi

April 6, 2017

Syed Zeeshan Haider Jawadi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Syed Zeeshan Haider Jawadi


پھر دونوں آگے چلتے رہے یہاں تک کہ ایک قریہ والوں تک پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا ان لوگوں نے مہمان بنانے سے انکار کردیا پھر دونوں نے ایک دیوار دیکھی جو قریب تھا کہ گر پڑتی – بندہ صالح نے اسے سیدھا کردیا تو موسٰی نے کہا کہ آپ چاہتے تو اس کی اجرت لے سکتے تھے


Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Tahir ul Qadri

April 4, 2017

Tahir ul Qadri, Urdu Translation

Comments Off on Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Tahir ul Qadri


پھر دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب دونوں ایک بستی والوں کے پاس آپہنچے، دونوں نے وہاں کے باشندوں سے کھانا طلب کیا تو انہوں نے ان دونوں کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا، پھر دونوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گرا چاہتی تھی تو (خضر علیہ السلام نے) اسے سیدھا کر دیا، موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: اگر آپ چاہتے تو اس (تعمیر) پر مزدوری لے لیتے،


Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Ahmed Ali

April 2, 2017

Ahmed Ali, Urdu Translation

Comments Off on Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Ahmed Ali


پھر ودنوں چلے یہاں تک کہ جب ایک گاؤں والوں پر گزرے توان سے کھانا مانگا انہوں نے مہمان نوازی سے انکار کر دیا پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گرنےہی والی تھی تب اسے سیدھا کر دیا کہا اگر آپ چاہتے تو اس کام پر کوئی اجرت ہی لے لیتے


Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Ahmed Raza Khan

April 2, 2017

Ahmed Raza Khan, Urdu Translation

Comments Off on Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Ahmed Raza Khan


پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ایک گاؤں والوں کے پاس آئے ان دہقانوں سے کھانا مانگا انہوں نے انہیں دعوت دینی قبول نہ کی پھر دونوں نے اس گاؤں میں ایک دیوار پا ئی کہ گرا چاہتی ہے اس بندہ نے اسے سیدھا کردیا، موسیٰ نے کہا تم چاہتے تو اس پر کچھ مزدوری لے لیتے


Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Abul A’ala Maududi

March 29, 2017

Abul A'ala Maududi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 18 الكهف Ayat 77 Translation Abul A’ala Maududi


پھر وہ آگے چلے یہاں تک کہ ایک بستی میں پہنچے اور وہاں کے لوگوں سے کھانا مانگا مگر انہوں نے ان دونوں کی ضیافت سے انکار کر دیا وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی جوگرا چاہتی تھی اُس شخص نے اس دیوار کو پھر قائم کر دیا موسیٰؑ نے کہا ” اگر آپ چاہتے تو اس کام کی اُجرت لے سکتے تھے”


Sura 18 الكهف Ayat 77 Fateh Muhammad Jalandhry

March 28, 2017

Fateh Muhammad Jalandhry, Urdu Translation

Comments Off on Sura 18 الكهف Ayat 77 Fateh Muhammad Jalandhry


پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔ انہوں نے ان کی ضیافت کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو (جھک کر) گرا چاہتی تھی۔ خضر نے اس کو سیدھا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ان سے (اس کا) معاوضہ لیتے (تاکہ کھانے کا کام چلتا)