Tag: Sura 12 Ayat 77 Urdu


Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Muhammad Hussain Najafi

April 7, 2017

Muhammad Hussain Najafi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Muhammad Hussain Najafi


ان لوگوں (برادرانِ یوسف(ع)) نے کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو اس پر کیا تعجب اس سے پہلے اس کے ایک حقیقی بھائی نے بھی چوری کی تھی یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں پوشیدہ رکھا اور ان پر ظاہر نہیں کیا (البتہ صرف اتنا) کہا تم بہت ہی برے لوگ ہو اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اسے اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔


Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Muhammad Junagarhi

April 6, 2017

Muhammad Junagarhi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Muhammad Junagarhi


انہوں نے کہا کہ اگر اس نے چوری کی (تو کوئی تعجب کی بات نہیں) اس کابھائی بھی پہلے چوری کر چکا ہے۔ یوسف (علیہ السلام) نے اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا اور ان کے سامنے بالکل ﻇاہر نہ کیا۔ کہا کہ تم بدتر جگہ میں ہو، اور جو تم بیان کرتے ہو اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے


Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Syed Zeeshan Haider Jawadi

April 6, 2017

Syed Zeeshan Haider Jawadi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Syed Zeeshan Haider Jawadi


ان لوگوں نے کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہے تو کیا تعجب ہے اس کا بھائی اس سے پہلے چوری کرچکا ہے -یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں حُھپالیا اور ان پر اظہار نہیں کیا …. کہاکہ تم بڑے برے لوگ ہو اور اللہ تمہارے بیانات کے بارے میں زیادہ بہتر جاننے والا ہے


Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Tahir ul Qadri

April 4, 2017

Tahir ul Qadri, Urdu Translation

Comments Off on Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Tahir ul Qadri


انہوں نے کہا: اگر اس نے چوری کی ہے (تو کوئی تعجب نہیں) بیشک اس کا بھائی (یوسف) بھی اس سے پہلے چوری کر چکا ہے، سو یوسف (علیہ السلام) نے یہ بات اپنے دل میں (چھپائی) رکھی اور اسے ان پر ظاہر نہ کیا، (دل میں ہی) کہا: تمہارا حال نہایت برا ہے، اور اﷲ خوب جانتا ہے جو کچھ تم بیان کر رہے ہو،


Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Ahmed Ali

April 2, 2017

Ahmed Ali, Urdu Translation

Comments Off on Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Ahmed Ali


انہوں نے کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو اس سے پہلے اس کے بھائی نے بھی چوری کی تھی تب یوسف نے اپنے دل میں آہستہ سے کہا اور انہیں نہیں جتایا کہا تم درجے میں بدتر ہو اور الله خوب جانتا ہے جو کچھ تم بیان کرتے ہو


Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Ahmed Raza Khan

April 2, 2017

Ahmed Raza Khan, Urdu Translation

Comments Off on Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Ahmed Raza Khan


بھائی بولے اگر یہ چوری کرے تو بیشک اس سے پہلے اس کا بھائی چوری کرچکا ہے تو یوسف نے یہ بات اپنے دل میں رکھی اور ان پر ظاہر نہ کی، جی میں کہا تم بدتر جگہ ہو اور اللہ خوب جانتا ہے جو باتیں بناتے ہو،


Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Abul A’ala Maududi

March 29, 2017

Abul A'ala Maududi, Urdu Translation

Comments Off on Sura 12 يوسف Ayat 77 Translation Abul A’ala Maududi


ان بھائیوں نے کہا “یہ چوری کرے تو کچھ تعجب کی بات بھی نہیں، اس سے پہلے اس کا بھائی (یوسفؑ) بھی چوری کر چکا ہے” یوسفؑ ان کی یہ بات سن کر پی گیا، حقیقت ان پر نہ کھولی بس (زیر لب) اتنا کہہ کر رہ گیا کہ “بڑے ہی برے ہو تم لوگ، (میرے منہ در منہ مجھ پر) جو الزام تم لگا رہے ہو اس کی حقیقت خدا خوب جانتا ہے”


Sura 12 يوسف Ayat 77 Fateh Muhammad Jalandhry

March 28, 2017

Fateh Muhammad Jalandhry, Urdu Translation

Comments Off on Sura 12 يوسف Ayat 77 Fateh Muhammad Jalandhry


(برادران یوسف نے) کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہو تو (کچھ عجب نہیں کہ) اس کے ایک بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں مخفی رکھا اور ان پر ظاہر نہ ہونے دیا (اور) کہا کہ تم بڑے بدقماش ہو۔ اور جو تم بیان کرتے ہو خدا اسے خوب جانتا ہے